Advertisement

فرانس کے سرکاری سکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

فرانس نے 2004ء میں سکولوں میں سکارف اوڑھنے پر پابندی عائدکر دی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 28th 2023, 2:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فرانس کے سرکاری سکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

پیرس: فرانسیسی وزیرِتعلیم نے سرکاری سکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ یہ لباس تعلیم کے حوالے سے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرتعلیم گیبریل اٹل نےکہا کہ اب سکولوں میں عبایا پہننا ممکن نہیں ہوگا اور وہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں کی واپسی سے قبل سکول سربراہان کو’’قومی سطح پر واضح قواعد‘‘دیں گے۔

واضح رہے کہ فرانس نے 19 ویں صدی کے قوانین کے بعد سے سرکاری سکولوں میں مذہبی علامات پر سخت پابندی عائد رکھی ہے۔ وہ سرکاری اداروں میں تعلیم سے روایتی کیتھولک اثرو رسوخ کے خاتمے اور بڑھتی ہوئی مسلم اقلیت سے نمٹنے کے لیے انہی رہنما اصولوں کا احیا کررہا ہے ۔

فرانس نے 2004ء میں سکولوں میں سکارف اوڑھنے پر پابندی عائدکر دی تھی اور 2010 میں عوامی مقامات پر مکمل چہرے کے نقاب پر پابندی لگا دی تھی، جس سے اس کی 50 لاکھ مسلم کمیونٹی میں سے کثیر تعداد نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 9 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 8 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 7 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 13 hours ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 12 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 days ago
Advertisement