Advertisement

سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے ماسٹر پلان جاری

لاجسٹک سینٹر کا ماسٹر پلان 59 سینٹرز پر مشتمل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 28th 2023, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے ماسٹر پلان جاری

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے لاجسٹک سینٹرز کا ماسٹر پلان جاری کیا ہے۔

سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ لاجسٹک سینٹر کے ماسٹر پلان کا اجرا لاجسٹک خدمات اور ٹرانسپورٹ کی قومی حکمت عملی کے اہداف کے مطابق انشیٹوز کے سلسلے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے فروغ، بین الاقوامی تجارت کے نیٹ ورک سے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی نیٹ ورک کو جوڑنا اور انٹرنیشنل سپلائی لائن جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک مقصد پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت کو فروغ دینا، نئی ملازمتوں کے مواقع کا دائرہ وسیع کرنا بھی ہے، لاجسٹک سینٹر کا ماسٹر پلان 59 سینٹرز پر مشتمل ہے۔ یہ سو ملین مربع میٹر سے زیادہ بڑے رقبے پر قائم ہوں گے۔بارہ لاجسٹک سینٹر ریاض ریجن، بارہ مکہ مکرمہ ریجن، 17 مشرقی ریجن اور 18 مملکت کے دیگر علاقوں میں قائم کیے جائیں گے۔ان دنوں 21 لاجسٹک سینٹرز پر کام ہورہا ہے تمام سینٹرز 2030 تک مکمل ہوجائیں گے۔ لاجسٹک سینٹرز کے قیام سے سعودی مصنوعات بہتر طریقے سے برآمد کی جاسکیں گی۔

یہ لاجسٹک سینٹرز اور سعودی عرب کی کمشنریوں، شہروں اور علاقوں میں موجود ڈسٹری بیوٹرز سینٹرز کو جوڑنے میں سہولت پیدا کریں گے۔اس سے آن لائن کاروبار کو فروغ ملے گا۔ لاجسٹک سرگرمیوں کے پرمٹ کا اجرا آسان ہوگا۔ 1500 سے زیادہ سعودی علاقائی و بین الاقوامی لاجسٹک کمپنیوں کے قیام کے لیے پرمٹ دیے جائیں گے۔ متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے دو گھنٹے کے اندر کلیئرنس انیشی ایٹومتعارف کرایا جائے گا۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 10 hours ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 9 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 14 hours ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 12 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 15 hours ago
Advertisement