Advertisement
پاکستان

ایمان مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت  منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت 30، 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 28th 2023, 5:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایمان مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت  منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت  منظور کر لی۔ عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت 30، 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین اس مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے ایمان مزاری کی جلسے میں کی جانے والی تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا اور دلائل دیتے ہوئے ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ تقریر سے متعلق فرانزک ٹیسٹ ہونا ابھی باقی ہے۔

عدالت نے 21 اگست کو بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمے میں علی وزیر اور ایمان مزاری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دونوں کو پولیس کے حوالے کیا تھا ،24 اگست کو ہونے والی سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ بھیج دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔

اس سے قبل مقامی عدالت نے گذشتہ ہفتے تھانہ ترنول میں درج کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جبکہ عدالت نے علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

علی وزیر کو 19 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ایمان مزاری کو 20 اگست کی صبح ان کے گھر سے گرفتار گیا تھا۔ 19 اگست کو اسلام آباد کے ترنول پولیس اسٹیشن اور محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس اسٹیشن میں دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔

یہ گرفتاریاں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے کے دو دن بعد کی گئی تھیں۔ جلسے سے پی ٹی ایم کے رکن علی وزیر اور ایمان مزاری دونوں نے خطاب کیا تھا

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 20 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 4 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 18 hours ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • a day ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 19 hours ago
Advertisement