ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،کوکوگف،ایلینا ریباکینااور پیٹراکوویٹووا کایو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں


نیویارک: پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،امریکی ٹینس سٹار کوکوگف، قزاخستان کی ایلینا ریباکینااور جمہوریہ چیک کی پیٹراکوویٹووا کا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یونانی ٹینس سٹار ماریاسکاری خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پائولش ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگاسویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کی حریف کھلاڑی ربیکا پیٹرسن کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کی بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے جرمنی کی حریف کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ کو 6-3، 2-6 اور 4-6 سے مات دی،قزاخستان کی ایلینا ریباکینانے بھی ابتدائی لائن عبور کر لی ، انہوں نے یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کو سیدھے سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دی ۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹراکوویٹووا ٹائی بریک پر ہسپانوی حریف کھلاڑی کرسٹینا بکسا کو 1-6 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago





