Advertisement
پاکستان

عدالت عمران خان کی سزا معطلی کا فیصلہ آج سنائے گی

عدالتی عملے نے بتایا کہ اس کیس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 29 2023، 2:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت عمران خان کی سزا معطلی کا فیصلہ آج سنائے گی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی سزا معطلی سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ منگل کو سنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل گزشتہ روز (پیر) کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطلی کی اپیل پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے وکیل نے کہا کہ یہ کرپٹ پریکٹس کا کیس ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ 44 میں سے صرف 4 سماعتوں کے لیے عدالت آئے۔

انہوں نے عمران کے اس استدلال کو مان لیا کہ سیشن کورٹ ٹرائل کرنے کی مجاز نہیں ہے تاہم کہا کہ ٹرائل سیشن کورٹ کو مجسٹریٹ کی جانچ پڑتال کے بعد کرنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے روسٹرم پر آکر کہا کہ وہ ای سی پی کے وکیل کے دلائل میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے بلکہ کچھ فیصلوں کا حوالہ دینا چاہتے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو اس دن ایک گھنٹہ اور آج دو گھنٹے لگے۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement