Advertisement
پاکستان

احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈال دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 7th 2021, 8:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز کے باعث وفاقی کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہےکہ لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس  کمپلیکس سٹی کیس  عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس سلسلے میں انہیں نیب میں کئی بار طلب بھی کیا جاچکا ہے۔ احسن اقبال کا پاسپورٹ نیب پہلے ہی تحویل میں لےچکا ہے۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، تاہم انھوں نے دسمبر 2020 میں صحت جرم سے انکار کر دیا تھا،  احسن اقبال پر ناروال سپورٹس سٹی میں قومی خزانے کو 3 ارب میں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب کا الزام ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی کے قیام میں سپورٹس بورڈ کے اختیارات سے تجاوز کیا گیا۔ نیب نے 23 دسمبر 2019 کو لیگی رہنما کو تفتیش کے لئے گرفتار بھی کیا تھا۔

نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ نواز شریف کے دوسرے دور 1998میں شروع کیا گیا تھا، اس ریفرنس میں احسن اقبال، سابق ڈی جی اختر نواز، سرفراز رسول، آصف شیخ اور محمد احمد نامزد ہیں۔

Advertisement
Advertisement