پی سی بی نے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کورونا ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اوراسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

تفصیلات کے مطا بق پاکستان کرکٹ بورڈ اور این سی او سی کے اشتراک سے کھلاڑیوں اوراسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ۔ اس دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کی گئی۔
پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں 57 مینز کرکٹرز اور قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل 13 ارکان سمیت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے 13 مینز اور ویمنز کوچز کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔ اس دوران متعدد فرنچائز کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے میچز میں شرکت کرنے والے پی سی بی کے میچ آفیشلز (تین میچ ریفریز اور تین امپائرز ) کی بھی ویکسینیشن کی گئی ہے۔
Breakdown of the first phase of Covid-19 vaccination for players and support-staff
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 7, 2021
Read details here ➡️ https://t.co/c2Q51B3JC9 pic.twitter.com/rcG5uRUACg
4مارچ کو کراچی سے شروع ہونے والا ویکسینیشن کا یہ عمل تقریباً 2 ماہ بعد 6 مئی کو ہرارے میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کو ملنے والی دوسری ڈوز کے ساتھ مکمل ہوا۔
Test team players have received the second dose of the Covid-19 vaccine in Harare. pic.twitter.com/e9BU3kAcIZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2021
اگلے مرحلے میں اب باقی ماندہ ڈومیسٹک کرکٹرز ، قومی خواتین کرکٹرز، ایج گروپ کرکٹرز اور ان کے اسپورٹ اسٹاف کو ویکسینیشن لگائی جائے گی۔ ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کاپہلا کرکٹ بورڈ ہےکہ جس نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط ویکسینیشن پروگرام شروع کررکھا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ وباء کے دوران اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کرنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے، ہم کھلاڑیوں کے لیے ویکسین کی اہمیت کو تسلیم کرنے اور قومی مفاد کی خاطر انہیں ترجیح دینے پر این سی او سی کے شکر گزار ہیں کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف دونوں کو ہی قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کی وجہ سے بیشتر اوقات سفر کرنا پڑتا ہے .سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر لحاظ سے حکومت کی ویکسینیشن مہم کے شانہ بشانہ ہے اور وہ ایک بار پھر پاکستان کے تمام افراد سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتا ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 12 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 16 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل









