Advertisement

اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ملزم کے قبضے سے 10 کلوگرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کیا گیا،انٹی نارکوٹکس فورس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 29th 2023, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئےڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنیوالے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا ۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے ہیروئن اور ہوائی ڈرون برآمدکرلیا گیا۔یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب کی گئی جس کے دوران ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگا دی۔

اے این ایف فورس نے گاڑی کا تعاقب کیا ،ملزم کی گاڑی تیز رفتاری میں فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اس دوران لاہورکے رہائشی فیاض حسین کار سوار ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کی تلاشی کے دوران 10 کلوگرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کیا گیا۔ایک کلوگرام ہیروئن کا پیکٹ ڈرون کے ساتھ منسلک تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگرمقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ ترجمان نے کہاکہ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا جبکہ گروہ کے دیگرارکان کی گرفتاری کےلئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 5 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 4 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
Advertisement