اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان آج سے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، کابینہ کے دیگر ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے معیشت ،تجارت ،سرمایہ کاری ،توانائی ،پاکستانی کارکنوں کیلئے روزگار کے مواقع اور سعودی عرب میں پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر مشاورت کرینگے۔ جبکہ فریقین باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین ،ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسیٰ ،مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں حرمین شریفین کے امام صاحبان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔اس ملاقات میں اسلام و فوبیا اور عالم اسلام کو در پیش دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی رہنماوَں سے ملاقات کے بعد وزیر ِ اعظم عمران خان عمرے کے لئے جائیں گے اور مدینہ منورہ میں روزہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔ ترجمانِ دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم جدہ میں پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کرینگے۔
افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 11 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ
- 2 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 11 گھنٹے قبل
کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے شروع
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 13 گھنٹے قبل
فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 11 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 12 گھنٹے قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
- 25 منٹ قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 12 گھنٹے قبل