لاہور کی احتساب عدالت نے 2 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرکے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو نیب کے حوالے کر دیا


گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ اور صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی کا 2 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر چوہدری پرویز الہیٰ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے شکایت کی کہ ان کا طبعی معائنہ نہیں کرانے دیا جا رہا صرف ایک بار چیک اپ کرایا ہے۔
نیب پروسیکیوٹر نے چوہدری پرویز الہیٰ کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر کے سابق وزیراعلیٰ کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
نیب پروسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزم سے ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پرویز الہٰی نے عدالت کو بتایا کہ میری عمر 77 سال ہے اور مجھے 3 اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں، میں نے روزانہ تھراپی کروانا ہوتی ہے، لیکن ابھی تک صرف ایک بار ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا گیا، ہر 3 ماہ میں آنکھ کا چیک اپ ہوتا ہے جو نہیں ہوا۔
پرویزالہٰی نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ فیملی سے ملاقات بھی ایک بار کرواٸی گٸی ، اللہ کے بعد آپ کی عدالت سےانصاف کی امید ہے، عدالت ایسا حکم جاری کرے جس پر نیب عمل درآمد کرے۔
نیب پروسیکیوٹر نے پرویزالہیٰ کے اعتراضات پر کہا کہ ہم کوالیفاٸیڈ ڈاکٹر سے ان کا چیک اپ کرا رہے ہیں، پرویز الہیٰ نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا، یہ سمجھتے تھے کہ انہیں اس کیس میں ہاٸیکورٹ سے ریلیف ملے گا۔
بعد ازاں عدالت نے نیب کی 14 روز کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئیے 2 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کو نیب کے حوالے کر دیا
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہیٰ کی نیب گرفتاری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا جس کے بعد عدالت نے درخواست کل سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 17 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 16 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 11 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago



