کرکٹرز کو چار کیٹگریز اے بی سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے،پی سی بی


پاکستان کرکٹ بورڈ نے20 خواتین کیلئےسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 23 ماہ کے لیے 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں چار نئی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہے اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔چار خواتین کرکٹرز انوشے ناصر،ایمان فاطمہ ،شوال ذوالفقار اور ام ہانی کو اس بار سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
? Pakistan Women's central contracts list announced ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2023
More details ➡️ https://t.co/EKAKT6qkg1#BackOurGirls pic.twitter.com/oZVglrH7zy
کرکٹرز کو چار کیٹگریز اے بی سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، ڈی کیٹگری کو ایمرجنگ کیٹگری کی حیثیت حاصل ہوگی۔کپتان ندا ڈار اور بسمہ معروف نے اے کیٹگری میں جگہ برقرار رکھی ہے، سدرہ امین سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹگری سے اے کیٹگری میں آگئی ہیں۔اے کیٹگری کے معاوضے میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔بی کیٹگری کے معاوضے میں 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈی کیٹگری کے معاوضے میں 21 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
انعم امین،گل فیروزہ ،ارم جاوید،جویریہ خان اور کائنات امتیاز سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں ان پانچوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے گئے ہیں جبکہ عائشہ نسیم ریٹائر ہوچکی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ٹی 20انٹرنیشنل کی میچ فیس میں پچاس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اے کیٹگری میں بسمہ معروف،ندا ڈار ،سدرہ امین جبکہ بی کیٹگری میں عالیہ ریاض ،فاطمہ ثنا،منیبہ علی،نشرہ سندھو شامل ہے۔ سی کیٹگری میں ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، عمیمہ سہیل،سعدید اقبال،سدرہ نواز جبکہ ڈی کیٹگری میں انوشے ناصر،ایمان فاطمہ،نجیہہ علوی، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ، طوبی حسن، ام ہانی شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 10 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 17 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 16 hours ago






