سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریف کیا


چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری سندھ ، آئی جی سندھ ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی بلوچستان ، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، بلوچستان اور دیگر سینئر افسران نے شر کت کی
سندھ کے چیف سیکرٹری اور آئی جی نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریف کیا اور الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات کے دوران ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ پر واضح کیا کہ الیکشن کوشفاف اور غیر جانبدارانہ کرانا الیکشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اِس سلسلہ میں پہلا قدم اُن تمام عہدیداران و افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ ہے جو مصفانہ الیکشن کے نقطہ نظر سے اہم ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اِس سلسلے میں ہدایات بھی جاری کی ہوئی ہیں۔ اس کے بعد ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں ، ریٹرننگ آفیسروں ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسروں اور مانیٹرننگ ٹیموں کی تعیناتی ہونی ہے۔ کمیشن کے پاس بہت کم ٹائم ہے لہذا الیکشن کمیشن نے اِس پر مایوسی کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد ٹرانسفر / پوسٹنگ کی تجاویز الیکشن کمیشن کو بھیجی جائیں تاکہ اس قلیل وقت میں الیکشن کیلئے باقی ماندہ اقدامات جلد ازجلد کئے جاسکیں۔ الیکشن کمیشن نے اِس اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی کو مکمل سرپرستی اور تحفظ کا یقین دلایا۔
بلوچستان کے چیف سیکرٹری، آئی جی اورصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریف کیا ۔ چیف سیکرٹری نے بتایا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں کی پوسٹنگ /ٹرانسفر کی تجاویز الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی ہیں اس تجویز میں افسران کی کارکردگی اور میرٹ کو سامنے رکھا گیا ہے ۔ اور دیگر پوسٹنگز / ٹرانسفرز کو بھی میرٹ پر الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا۔
چیف سیکرٹری نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ مجوزہ پولنگ اسٹیشن کی بلڈنگز کی مرمت کویقینی بنایا گیا ہے ۔آئی جی بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو صوبہ کی امن وامان کی صورتحال اور آئندہ الیکشن میں حکمت عملی سے متعلق بریف کیا۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اورآئی جی بلوچستان کو غیر جانبدارانہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی تلقین کی اور انہیں یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن انہیں ہر ممکن معاونت مہیا کرئے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک غیر جانبدار ادارہ ہے اور الیکشن کے تمام مراحل آئین وقانون کی روشنی میں پرامن اورغیر جانبدارانہ انداز میں مکمل کئے جائیں گے ۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 18 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 19 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago



