Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ مسترد

جج ابوالحسنات ذوالقرنین سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے اٹک جیل جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 30th 2023, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ مسترد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل گزشتہ روز (منگل کو) وزارت قانون نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وزارت قانون کے مطابق وزارت داخلہ نے سائفر کیس کی سماعت کے لیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا جس کے باعث سیکرٹ ایکٹ کے تحت سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے اٹک جیل جائیں گے۔

سائفر کیس میں پی ٹی آئی سربراہ کا جوڈیشل ریمانڈ آج ختم ہونے پر رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے گا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرانے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی ناانصافی کی بنیاد رکھی گئی، بند کمرے میں ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں اور آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ’عمران خان کے خلاف مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے، خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے جانے والے کسی بھی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی‘۔

واضح رہے کہ عمران خان سائفر کیس میں 30 اگست (آج) تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور عدالت نے انہیں 30 اگست (آج) کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کی وجہ سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی۔

Advertisement
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • an hour ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 hours ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 4 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 4 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 4 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
Advertisement