لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے شہبازشریف کو میڈیکل چیک اپ کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ شہباز شریف نے درخواست میں لکھاکہ ایمرجنسی میں جانا ہے۔ کہتے ہیں کہ 20 مئی کو ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے وہ قطر میں 10 دن قرنطینہ کریں؟ قرنطینہ کم سے کم 14 دن کے لیے ہوتا ہے۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کہ شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں ہے یا نہیں؟ ایک ایسا شخص جس کی ضمانت ہو چکی ہے اور ای سی ایل میں نام بھی نہیں ہے۔ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں اور پہلے دو مرتبہ جا کر واپس آچکے ہیں۔دورانِ سماعت شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میں کینسر کا مریض رہا ہوں، مجھے سال میں 2 مرتبہ چیک اپ کرانا پڑتا ہے، امریکی ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ لندن میں اس کا علاج کرایا جائےانہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 15 سال سے علاج کرا رہا ہوں، جیل میں عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں نئے طبی مسائل تشخیص ہوئے۔لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کہ علاج میں کتنا وقت لگے گاشہباز شریف نے جواب دیا کہ میں پہلے بھی دو بار باہر جا کر خود واپس آیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ کے ریکارڈ سے ثابت ہے کہ آپ واپس آئے، اب یہ بتائیں کہ اب واپس کب آئیں گے؟ شہباز شریف نے سوال کیا کہ کیا میں دہشت گرد ہوں کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ۔
مسلم لیگ ن رہنما نے کہاکہ میں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، میں نے اس قوم کی اربوں روپے کی نقد رقم بچائی، باقی باتیں آپ کو کسی اور دن سنائوں گا، مجھے 8 ہفتے دیے جائیں تو میں واپس آجاؤں گا، میں کبھی بھی عدالت کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کروں گا۔ ان کاکہنا تھا کہ ْکورونا کی وجہ سے آخری فلائٹ سے میں فورا واپس آگیا۔میں اس دھرتی کا بیٹا ہوں اور بس میں ملک کی خدمت کے لیے صحت مند رہنا چاہتا ہوں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ پاکستان میں عید کرنا چاہیں گے؟ جس پر شہبازشریف نے کہا کہ علاج کا معاملہ نہ ہو تو پاکستان میں عید کر نے کو ترجیح دیتا ۔اس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نےاپنا نام بلیک لسٹ سےنکلوانےکیلئےلاہور ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا ، شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ جس میں استدعا کی گئی گئی ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی، بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا،وفاقی حکومت کی جانب درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
کراچی:سولجر بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد موٹرسائیکل جل کر راکھ
- ایک گھنٹہ قبل
طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے،ان سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، ملالہ یوسفزئی
- 4 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی سےقبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا،کونسااہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی:آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، معاون خصوصی برائے صحت
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ:حماس کی جوابی کارروائی میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرورسزا ہوگی، سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ
- 20 منٹ قبل
کوئٹہ کان حادثہ،کان میں دبےمیں مزید 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
- 3 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی :پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کےلیے نام جمع کروادیے،فخر زمان کی واپسی
- 2 گھنٹے قبل
سیالکوٹ :دلہے کی شادی پر بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کر دی
- 3 گھنٹے قبل
’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئےمریم نواز نے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ون آن ون ملاقات
- 3 گھنٹے قبل