اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے ایک اور بری خبرآگئی ، اوگرا کی جانب سے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ماہ مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.48 ڈالر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی سیل پرائس میں 0.49 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت فروخت 10.25ڈالرفی یونٹ اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.96ڈالرفی یونٹ مقرر کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ(اپریل میں) ایل این جی کی قیمت 9.969ڈالر فی یونٹ تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کی تھی۔ سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.02 ڈالر کمی کی گئی، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.04 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- an hour ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- an hour ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago





