علاقہ میں سرچ آپریش کیساتھ ناکہ بندیوں پر بھی سخت چیکنگ جاری ہے،پولیس

پشاور میں موٹر سائیکل نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ خزانہ پولیس علاقے میں گشت پر موجود تھی کہ علاقہ سیوان روڈ پر موٹر سائیکل پر تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس ٹیم نے مشکوک افراد کی گرفتاری کی خاطر ان کا تعاقب شروع کیا جس کے دوران ایک کلو میٹر کے فاصلہ کے بعد دوبارہ ان کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کراس فائرنگ سے دو نامعلوم افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ انکا ایک ساتھ زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔
دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جبکہ زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مشکوک افراد سے تین عدد پستول، تین عدد موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریش کیساتھ ساتھ ناکہ بندیوں پر بھی سخت چیکنگ جاری ہے

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل




