پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا

شائع شدہ 3 years ago پر Aug 30th 2023, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ کو بھی 7 دن میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت حیدر آباد نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس کے خلاف حلیم عادل نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
حلیم عادل شیخ نے وکلا نے عدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ پولیس پی ٹی آئی کو ضمانت کے باوجود عدالت کے اطراف میں موجود ہے، پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکا جائے۔
جسٹس امجد ستہو نے ریمارکس دیئے کہ جس کیس درخواست دائر کی گئی تھی اس میں پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، جس ایشو کو درخواست کا حصہ نہیں بنایا گیا اس میں کیسے حکم دے سکتے ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 16 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 9 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات



