Advertisement

روسی صدر کی بھارت میں ہونے والی جی۔20 کانفرنس میں شرکت سے معزرت

اجلاس میں صدرولادی میر پیوٹن کی بجائے روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے،بھارتی وزارت خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 30 2023، 8:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
روسی صدر  کی  بھارت میں ہونے والی جی۔20  کانفرنس میں  شرکت  سے معزرت

روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے جی۔20 اجلاس میں شرکت نہیں کر یں گے۔بھارتی وزارت خارجہ نےجاری بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی ہے جنہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ روسی صدر اس اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی کا سفر نہیں کریں گے جس میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور امریکی صدر جو بائیڈن شامل ہوں گے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ 9 سے 10 ستمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں صدرولادی میر پیوٹن کی بجائے روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔بیان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی صدارت میں ہونے والےاس اجلاس کے تمام اقدامات کے لیے روس کی مستقل حمایت پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ روسی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر اور بھارتی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ روسی صدر کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب نئی دہلی میں اجلاس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ جی ۔20 وفود کا اب تک کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

 
Advertisement
Advertisement