Advertisement
پاکستان

وزارت قانون نے صدر مملکت کو چیف الیکشن کمشنر کے خط پر قانونی رائے دے دی

نتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،وزارت قانون

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 30th 2023, 11:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزارت قانون نے صدر مملکت کو چیف الیکشن کمشنر کے خط پر قانونی رائے دے دی

وزارت قانون نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چیف الیکشن کمشنر کے خط پر قانونی رائے دے دی، ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت کو رائے پر مبنی جوابی خط میں کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار کے بعد ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی، جس پر وزارت قانون وانصاف نے صدر کو رائے پر مبنی جوابی خط ارسال کردیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے خط میں واضح کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینےکی مجازاتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے۔

24 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ایک خط کے ذریعے مُلاقات کی دعوت دی تھی۔ جس پر الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات کی تاریخ پر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے انکار کے بعد 25 اگست کو ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی۔ ایوانِ صدر نے معاملے پر وزارت قانون کی رائے لینے کیلئے خط سیکرٹری وزارت قانون کو ارسال کیا۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 9 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 8 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement