ورہ پاکستان کے دوران محمد بن سلمان نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات بھی متوقع ہے


سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ستمبر کےوسط میں پاکستان کے مختصر دورے پر آئیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان جبکہ دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے، محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، چند گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے۔
سعودی ولی عہد اٹھارہویں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے، اٹھارہواں جی 20 سربراہی اجلاس 9 سے 10 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہوگا جبکہ محمد بن سلمان 11 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران محمد بن سلمان نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، ایم بی ایس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات کے فروغ، مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات چیت ہو گی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
- ایک گھنٹہ قبل
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 14 گھنٹے قبل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع
- 3 منٹ قبل

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
- 2 گھنٹے قبل
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 12 گھنٹے قبل