گزشتہ روز شارع فیصل پر شیر کے سرعام سڑک پر مٹر گشت کرنےکےکیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔


گزشتہ روز شارع فیصل پر شیر کے سرعام سڑک پر مٹر گشت کرنےکےکیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔
گرفتار پانچ ملزمان مالک شمس الحق، یافع، مرتضٰی، نصیر اور عبید کو عدالت میں پیش کیاگیا۔
جج نے برہمی کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ شیرکو لے جانے والی گاڑی کو فوری بند کیا جائے ، عدالت نے شیر کے مالک پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ شیر 7 ماہ کا بچہ ہے،جس سے نقصان کا خدشہ نہ ہونےکے برابر ہے ، جس پر جج شاہد علی نے ریمارکس دیےکہ اسے پھر آپ کی گود میں بٹھا دیا جائے ؟ وکیل نے کہا یہ گرفتار بیچارے بچے ہیں، جج نے سوال کیا کیا یہ پانچ ماہ کے بچے ہیں؟
ملزم شمس الحق نےعدالت کو بیان میں کہا کہ ہمیں شیر نہیں چاہیے، اس کو وائلڈ لائف کے حوالے کردیں ، عدالت نے کچھوے اور شیرکو قدرتی ماحول فراہم کرنےکی ہدایت کردی اور کیس کا فیصلہ ہونے تک دونوں کو کراچی چڑیا گھر میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 4 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 42 منٹ قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل







