Advertisement
تفریح

رضوانہ اور فاطمہ قتل کیس میں اداکاربھی کود پڑے ،ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے نظام بنایا جائے

ماہرہ خان نے میڈیا سے درخواست کرتے  کرتے ہوئے کہا کہ ان کیسز کو رپورٹ کرنا ہر گز بند نہ کریں وہ خود بھی ان واقعات پر سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ بات کریں گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 31 2023، 4:00 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
رضوانہ اور فاطمہ قتل کیس میں اداکاربھی کود پڑے ،ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے نظام بنایا جائے

ماہرہ خان  نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں چائلڈ لیبر اینڈ ٹریفیکنگ کے خاتمے پر منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا کہ ہر موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے  کہ ملک میں ہونے والے  ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک منظم  مکمل نظام بنایا جائے،جو کہ  لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے ۔

ماہرہ خان نے میڈیا سے درخواست کرتے  کرتے ہوئے کہا کہ ان کیسز کو رپورٹ کرنا ہر گز بند نہ کریں، وہ خود بھی ان واقعات پر سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ بات کریں گی ۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری، ظلم و زیادتی کے بڑھتے ہوئے  ان واقعات کی روک تھام کے لیے کیا کوئی کردار ادا کرسکتی ہے؟ اداکار احسن خان نے جواب دیا کہ میڈیا کے ذریعے، مثلا فلمز، ٹی وی یا ٹاک شوز کسی بھی نظریے کو قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں، دنیا بھر کے سیاستدان یہی  کررہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement