ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ بھارت کے خلاف 2ستمبر کو سری لنکا میں کھیلے گا
حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے


کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہےجس کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 2 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف پالے کیلی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کینڈی میں کھیلے گا۔ پاکستان نے اپنے گروپ اے کے ابتدائی میچ میں حریف ٹیم نیپال کو بڑے مارجن 238 رنز سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔
یہ ایشیا کپ کا 16 واں ایڈیشن ہے ۔گزشتہ سال پہلی مرتبہ ایشیا کپ ٹی۔20فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا تیسرا میچ 2 ستمبر کو پالے کیلی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کینڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل ایشیا کپ میں 15 بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں جہاں بھارت نے 8 جبکہ پاکستان نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی، یوں ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا فتوحات کے اعتبار سے پلڑا بھاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچز 30اگست اور 17ستمبر 2022 تک ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ کے طور پر پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- an hour ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- an hour ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago




