غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں 2.1 ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے جو گزشتہ سال 16.5 ملین ڈالر تھے،اسٹیٹ بینک


ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی منتقلی میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں 2.1 ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں16.5 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے تھے۔
جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں براہ راست سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مد میں 1.5 ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی عمل میں لائی گئی جو گزشتہ سال جولائی میں 16.1 ملین ڈالرتھی۔اسی طرح رواں سال جولائی میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مدمیں 0.6 ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی میں 0.4 ملین ڈالرتھے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 9 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل






