Advertisement
پاکستان

ایمان مزاری کو اسلام آباد کے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں توسیع

سیکرٹری داخلہ پیر تک ایمان مزاری کے خلاف صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لے کر عدالت کو آگاہ کریں،کورٹ آرڈر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 31st 2023, 9:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایمان مزاری کو اسلام آباد کے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں پیر تک توسیع کردی، 20 اگست کے بعد کے کسی مقدمے میں ایمان مزاری کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی گئی۔

ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ہوئی، جس میں وزارت داخلہ حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نےا ستفسار کیا کہ کیا آپ نے ایمان مزاری کے خلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائی ہیں، جس پر وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی ۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیسی بات کر رہے ہیں  ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے ۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرڈر دیر سے ملا ہے، کچھ وقت دے دیا جائے ، جس پر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے  گا۔

بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں پیر تک توسیع  کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جایا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 20 اگست کے بعد کے کسی وقوعہ میں ایمان مزاری کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع  کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ پیر تک ایمان مزاری کے خلاف صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لے کر عدالت کو آگاہ کریں ۔ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 8 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement