ایف بی آر کے محاصل میں نمایاں اضافہ، مالی سال کے پہلے دوماہ میں 1207 ارب روپے جمع کئے
اگست کے مہینہ میں ایف بی آر کو 669 ارب روپے کے محصولات موصول ہوئے


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ماہ اگست میں اپنے ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ کے محصولات اکٹھے کیے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں ایف بی آر کو 669 ارب روپے کے محصولات موصول ہوئے جو ہدف 649 ارب روپے کے مقابلہ میں 20 ارب روپے زیادہ ہیں۔اسی طرح ری فنڈ کی مدمیں ایف بی آر نے 42 ارب روپے جاری کئے۔
گزشتہ سال اگست میں 38 ارب روپے کے ری فنڈز کی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1207 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جبکہ ہدف 1183 ارب روپے تھا۔ انکم ٹیکس کی مد میں 488 ارب روپے وصول کئے گئے جو گزشتہ سال کے 347 ارب روپے کے مقابلہ میں 41 فیصد زیادہ ہے۔
سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا حجم 473 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 407 ارب روپے کے مقابلہ میں 16 فیصدزیادہ ہے۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا حجم 80 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 57 فیصد زیادہ ہے۔
ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی وصولی کی شرح میں مجموعی طور پر 29 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا حجم 166 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 151 ارب روپے کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔\778\932

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل





