لاہور ہائی کورٹ کی چوہدری پرویز الہی کو سخت سکیورٹی میں گھر تک چھوڑنے کی ہدایت
درخواست گزار کی جان کو خطرہ ہے کوئی ایسا واقعہ نہ ہو اس لئے عدالتی اہکار ساتھ جائے،عدالت


لاہورہائیکورٹ نے عدالتی سکیورٹی عملے کو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پرویز الہیٰ کو گھر تک چھوڑ کر آنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کی جان کو خطرہ ہے کوئی ایسا واقعہ نہ ہو اس لئے عدالتی اہکار ساتھ جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں لطیف کھوسہ پیش ہوئے،پرویز الٰہی بھی روسٹرم پر آ گئے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت کے واضح حکم کے باوجود عدالت کے باہر یونیفارم اور بغیر یونیفارم کے بھاری نفری موجود ہے،لگ رہا ہے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا پلان ہو چکا ہے،عدالتیں بنیادی حقوق کے تحفظ کی گارنٹی دیتی ہیں،پولیس عدالت کے باہر کھڑی ہے،عدالت پولیس کو حکم دے کہ پرویز الٰہی کو گھر تک سیکیورٹی دے۔
جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ ہم پنجاب پولیس کے کسی افسر کو کہتے ہیں وہ گھر چھوڑ آئیں جس کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بلا لیا اور ایس پی اقبال ٹاؤن کو عدالت نے روسٹرم پر طلب کر لیا۔
جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ آپ ایک دو افسران اور لیں اور پرویز الٰہی کو گھر چھوڑ آئیں۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ جو عدالت کا حکم ہو گااس پر عمل کریں گے۔
جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مکمل ذمہ داری آپکی ہو گی اگر کچھ ہوا تو اسکے ذمے دار آپ ہوں گے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔
اس سے قبل سابق گورنر لطیف کھوسہ کی کمرہ عدالت میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی اور لطیف کھوسہ نے رہائی پر پرویز الہی کو مبارکباد دی،لطیف کھوسہ نے پرویز الٰہی کی خیریت دریافت کی۔لطیف کھوسہ نے پرویز الٰہی کو چئیرمین تحریک انصاف کے کیسز کےبارے میں بھی بریفننگ دی۔
قبل ازیں پرویز الہی کی کمرہ عدالت میں وکلاء سے مشاورت جاری ہے،ہائیکورٹ سے باہر کیسے نکلنا ہے کمرہ عدالت میں پلان ترتیب دیا جارہا ہے،احاطہ عدالت میں پولیس سمیت دیگر اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہیں،ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن بھی احاطہ عدالت میں موجود ہیں۔
وکلاء پرویز الہی کو لیکر بار روم پہنچ گئے،پرویز الہٰی تاہم ابھی بھی لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago




