کوئٹہ میں 220 روپے اور فیصل آباد میں 200 روپے کلو چینی فروخت ہو رہی ہے

ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، کوئٹہ میں چینی220 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ ایک ہفتے کےدوران کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، پشاور کی عام مارکیٹوں میں 100 روپے فی کلو ملنے والی چینی اب 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔
فیصل آباد میں بھی چینی 200 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔ چینی کی بلیک مارکیٹنگ میں بھی قانو نہیں پایا جا سکا۔
پی ڈی ایم حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی لیکن نگران حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی لگادی ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ ناقص گورننس اور بے ایمان کاروباری طریقوں کو قرار دیا ہے۔
دوسری جانب مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام بے بس ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی تو دور کی بات اب ایک وقت کا کھانا بھی دشوار ہوگیا ہے۔
ادھر لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 کا ہو گیا ہے جبکہ ماش کی دال 600 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اسلام آباد کے اتوار بازار میں بھی اشیائے خورد و نوش کی زیادہ قیمتوں نے غریب عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 دن قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 16 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 دن قبل

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 2 دن قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 15 گھنٹے قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 15 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 18 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 15 گھنٹے قبل








