نیپرااتھارٹی میں درخواست پرسماعت 11 ستمبر کو ہوگی


کراچی: جہاں عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں میں اضافے سے پریشان ہیں وہیں وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی ہے۔
دوسری جانب کےالیکٹرک کےصارفین پر4 روپے 45 پیسے تک سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ عائد کرنےکی درخواست بھی دائرکی گئی ہے، نیپرااتھارٹی میں درخواست پرسماعت 11 ستمبر کو ہوگی۔
اس کےعلاوہ پالیسی گائیڈلائنزبھی نیپرا کوبجھوادی گئی ہیں اوریہ کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں ٹیرف کرنا ہے اورجوایڈجسٹمنٹ دیگرکمپنیوں کے لیے کی گئی تھی 1روپیہ 41 پیسے سے 4 روپیہ 45 پیسے وہ کےالیکٹرک پر بھی لاگوکی جائیں اوریہ ٹیرف اپریل، مئی، جون 2023 کی مد میں وصول کیا جائے جوکہ ستمبر، اکتوبر، نومبرمیں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کی جانب سےنیپرا کوبھیجی گئی دونوں درخواستیں منظورہو جاتی ہیں تو کےالیکٹرک کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ ہو جائےگا اوراس پرایک سرچارج بھی لگ جائے گا جوکہ ایک روپے 41 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوجائے گی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 hours ago



