سپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول پر سوار خلاباز فلوریڈا کے ساحل کے قریب باحفاظت اترے


ناسا کے سپیس ایکس کریو۔6 مشن کے 4خلاباز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر 6 ماہ کے قیام کے بعد واپس زمین پر آ گئے ۔ پیر کو سپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول پر سوار خلاباز فلوریڈا کے ساحل کے قریب باحفاظت اترے۔ ناسا اور سپیس ایکس کے مشترکہ طور پر چلائے جانے والے کریو۔ 6 مشن کے چاروں خلا باز زمین پر واپسی کے لیے اتوار کو صبح خلائی سٹیشن سےروانہ ہوئے تھے ۔
Welcome back, #Crew6! ?
— International Space Station (@Space_Station) September 4, 2023
Four members aboard the @SpaceX Dragon Endeavour spacecraft splashed down off the coast of Florida at 12:17am ET on Monday, Sept. 4, completing their 186-day mission aboard the space station. https://t.co/7OTJApiTBU pic.twitter.com/GsIgBfLs7m
عملے نے 13 فٹ چوڑی کریو ڈریگن گاڑی کو جیکسن ویلے، فلوریڈا کے ساحل سے دور اپنے ہدف پرکامیابی سے لینڈ کیا ۔کریو ڈریگن کیپسول 17,000 میل فی گھنٹہ (27,000 کلومیٹر فی گھنٹہ) سے زیادہ کی رفتار سے سفر کیا اور جیسے ہی اس کی سپلیش ڈاؤن لینڈنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوا تو خلائی جہاز کا بیرونی حصہ تقریباً 3,500 ڈگری فارن ہائیٹ (1,900 ڈگری سیلسیس) تک گرم ہو گیا تھا ۔
خلائی جہاز کے کیبن کے اندر، مسافروں کو ہیٹ شیلڈ سے محفوظ رکھا گیا تھا اور اندرونی درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ (37.8 ڈگری سیلسیس) سے نیچے تھا۔ واپس آنے والے خلابازوں میں ناسا کے خلانورد سٹیفن بوون اور وارن ہوبرگ ،متحدہ عرب امارات کے سلطان النہادی اور روسی خلاباز آندریو فدایوف شامل ہیں ۔یہ خلاباز رواں سال مارچ میں خلائی سٹیشن پر گئے تھے

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 hours ago






