پاکستان اور سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشق البطار 1 اختتام پذیر
سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ مشق کے آخری دن کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا


پاکستان اور سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشق البطار 1 اختتام پذیر ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک سعودی مشترکہ مشق البطار-I کی اختتامی تقریب چیراٹ میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 22 اگست کو دونوں برادر ممالک کی سپیشل فورسز کے دستوں کی شرکت سے ہوا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ مشق کے آخری دن کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
دونوں ممالک کی سپیشل فورسز کے ساتھ کامبیٹ ایوی ایشن نے بھی اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مشترکہ مشق کا اختتام فلائی پاسٹ کے ساتھ ہوا۔ اس مشق کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید تقویت دینا تھا جس میں انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تصور کو فروغ دینا اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل



