Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرنیب ترامیم کیس پر فیصلہ محفوظ

میری ریٹائرمنٹ قریب ہے، ریٹائرمنٹ سے قبل فیصلہ سنائیں گے،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 5th 2023, 8:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرنیب ترامیم کیس پر فیصلہ محفوظ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ نیب ترامیم کیس پر جلد فیصلہ سنایا جائے گا، ریفرنسز واپسی کی وجوہات سے اندازہ ہوتا ہے کہ قانون کا جھکاؤ کس جانب ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جلد کیس کا مختصر اور سویٹ فیصلہ سنائیں گے۔ میری ریٹائرمنٹ قریب ہے، ریٹائرمنٹ سے قبل فیصلہ سنائیں گے۔

نیب ترامیم کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی، بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بینچ میں شامل ہیں۔

سماعت کے آغازپر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ تحریری گزارشات جمع کروا دی ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے نیب کی رپورٹ پڑھی ہے، نیب نے مئی تک واپس ہونے والے ریفرنسز کی وجوہات بتائی، واپسی کی وجوہات سے اندازہ ہوتا ہے کہ جھکاؤ کس جانب ہے، کن شخصیات کے ریفرنس واپس ہوئے سب ریکاڑد پر آچکا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب قانون کے سیکشن 23 میں ایک ترمیم مئی اور دوسری جون میں آئی، مئی سے پہلے واپس ہونے والے ریفرنس آج تک نیب کے پاس ہی موجود ہیں، نیب کی جانب سے ان سوالات کے جواب کون دے گا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ ترامیم کےبعد بہت سے زیرالتواء مقدمات کو واپس کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ترامیم کے بعد نیب کا بہت سا کام ختم ہوگیا۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اگر نیب کیس بنتا ہو تو کیسز دوسرے فورمز کو بھجوائے جائیں گے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب کے پاس مقدمات بھیجنے کا قانونی اختیار ہے۔ جس پر وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ترامیم کے بعد مقدمات کو ڈیل کرنے کا اختیار نیب کے پاس نہیں، نیب کے پاس مقدمات بھجوانے کا بھی کوئی قانونی اختیارنہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسا نہیں کہ مقدمات نیب سے ختم ہوکر ملزمان گھر چلے جائیں، نیب دفتر میں قتل ہوگا تو کیا معاملہ متعلقہ فورم پر نہیں جائے گا، مقدمات بھجوانے کیلئے قانون کی ضرورت نہیں، جو مقدمات بن چکے وہ کسی فورم پر تو جائیں گے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نیب مقدمات واپس ہونے سے تمام افراد گھر ہی گئے ہیں، نیب ترامیم وہی ہیں جن کی تجویز پی ٹی آئی دور میں دی گئی تھی، کہا گیا کہ میں ذاتی طور پر فائدہ اٹھا چکا ہوں، اگر میں نیب ترامیم سے فائدہ اٹھاتا تو عدالت کے سامنے کھڑا نہ ہوتا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم درخواست گزار کا کنڈکٹ نہیں دیکھ رہے، ہم دیکھ رہے ہیں قانون سے مفادعامہ کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ استفسار کیا کہ کیا اٹارنی جنرل آرہے ہیں۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ اٹارنی جنرل بیرون ملک ہیں، وہ اپنا تحریری جواب آج جمع کرائیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں بتا دیتے ہم ریگولر بینچ چلا لیتے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ احتساب عدالتوں میں چلنے والے مقدمات منجمد کر دیئے گئے، اربوں روپے کے کیسز منجمد کر کے ہاتھ کھڑے کر دیئے گئے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نیب ترامیم سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، ترامیم کے تحت دفاع آسان ہے، نیب کو بتا دیا کہ فائدہ نہیں اٹھائیں گے، نیب کو جمع کرایا گیا بیان بھی عدالتی ریکارڈ کاحصہ ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ زیرالتواء تحقیقات ترامیم کے بعد سرد خانے کی نذر ہوچکی، مکینزم بننے تک عوام کے حقوق براہ راست متاثر ہوں گے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو بھی 62 ون ایف کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے، منتخب نمائندے اپنے اختیارات بطور امین استعمال کرتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اعلی عدلیہ کے ججز کو نیب قانون میں استثنی نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں ان جرائم کی ٹھوس وضاحت نہ ہونا مایوس کن ہے، عوام کو خوشحال اور محفوظ بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، درخواستگزار کا کیس ہے کہ جرم کی سزا کو بدل دیا گیا ہے، کیا نیب ترامیم کے ماضی کے اطلاق سے جرائم کو ختم کیا جا سکتا ہے، آخر قانون کے ماضی سے اطلاق کا مقصد کیا ہے، مقصد تو یہ ہوا کہ مجرم کہے میری سزاختم اور پیسے واپس کرو۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو کہہ سکتی کہ بدنیتی پر مبنی قانون بنایا۔ جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کو سب کچھ کرنے کی اجازت نہیں ہے، پارلیمنٹ ماضی سے اطلاق کا قانون بنا کر جرم ختم نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب قانون کوواضح ہونا چاہیے تھا، جب قانون واضح نہ ہوتواس کا حل کیا ہوتا ہے، کیا مبہم قانون قائم رہ سکتا ہے۔

جسٹس منصورشاہ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے دوبارہ استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ قوانین واپس پارلیمنٹ کو بھیج سکتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ تو بہت سپریم ہے، ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اب ازخود نوٹس نہیں لیتے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل نے پیش نہ ہونے پر عدالت سے معذرت کر لی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو بغیر بتائے ملک سے باہر جانا پڑا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بات نہیں آپ تحریری معروضات جمع کرا دیں۔

Advertisement
 تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ

 تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ

  • 11 گھنٹے قبل
 احسن اقبال کی نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کاعزم کااعادہ

 احسن اقبال کی نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کاعزم کااعادہ

  • 11 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی جیل میں کیا کھاتے ہیں؟ کونسی سہولیات میسر ہیں،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

بانی پی ٹی آئی جیل میں کیا کھاتے ہیں؟ کونسی سہولیات میسر ہیں،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

  • 15 گھنٹے قبل
بارش کے باعث زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، کینگروز ورلڈکپ سے باہر

بارش کے باعث زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، کینگروز ورلڈکپ سے باہر

  • 12 گھنٹے قبل
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی،شہباز شریف

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی،شہباز شریف

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان اور آسٹریا کا مشترکہ اعلامیہ جاری، مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور آسٹریا کا مشترکہ اعلامیہ جاری، مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا 40لاکھ رمضان کارڈ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا 40لاکھ رمضان کارڈ دینے کا اعلان

  • 15 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جائیں گے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جائیں گے

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ،ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد دی

وزیراعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ،ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد دی

  • 10 گھنٹے قبل
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین پاکستان کی تاریخ میں  پہلی باریونیسکو چیئربرائے امن، تعلیم و مکالمہ مقرر

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین پاکستان کی تاریخ میں پہلی باریونیسکو چیئربرائے امن، تعلیم و مکالمہ مقرر

  • 16 گھنٹے قبل
 بانی پی ٹی آئی بانی کے علاج سے متعلق پراپیگنڈا کیا گیا،بیرسٹر گوہر دعوت کے باجود نہ آئے، محسن نقوی کا دعویٰ

 بانی پی ٹی آئی بانی کے علاج سے متعلق پراپیگنڈا کیا گیا،بیرسٹر گوہر دعوت کے باجود نہ آئے، محسن نقوی کا دعویٰ

  • 16 گھنٹے قبل
جنگ کا خطرہ ٹل گیا،جنیوا مذاکرات میں ایران اور امریکا نےمعاہدے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا

جنگ کا خطرہ ٹل گیا،جنیوا مذاکرات میں ایران اور امریکا نےمعاہدے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا

  • 10 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement