کسی بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا،انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، نگران حکومت کی ذمہ داری انتخابات میں معاونت ہے۔ ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بھر سکتے۔ کسی بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا۔امید ہے کہ الیکشن کمیشن مناسب وقت میں حلقہ بندیاں مکمل کر لے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایف بی آر اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ہم صرف مختصر اصلاحات کر سکتے ہیں جن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔ آئینی طور پر ملک کے نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے، تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتےہوئے معاشی اور مالی معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کیلئے سہولت کونسل کو آگے بڑھانا اہم ترجیح ہے، کونسل کے تحت زراعت، کان کنی اور معدنیات جیسے شعبے ترجیح ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہماری مغربی سرحد سے ملک کے اندر حملے ہو رہے ہیں، اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، افغانستان میں امریکا اور ان کے اتحادیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ بڑا چیلنج ہے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول ملٹری بہترین ہم آہنگی کی مثال بٹگرام میں دیکھنے کو ملی، سول ملٹری قیادت مل کر آگے بڑھ رہی ہے، چین کے ساتھ ہمارے مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں، پاکستان پانچ دہائیوں سے افغانیوں کی میز بانی کررہا ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- an hour ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 hours ago


