غیر قانونی کان کُنی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں،انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں قدرتی وسائل کے استعمال کے لئے موثر اقدامات اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، غیر قانونی کان کُنی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں ۔
پٹرولیم ڈویژن کےحوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے کیا نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے بے پناہ قدرتی وسائل کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ قدرتی وسائل تک رسائی کے لیے روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کان کُنی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی جلد تقرری کے لئے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں۔
اجلاس میں نگران وفاقی وزیر پاور و پیٹرولیم محمد علی ، مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نگران وزیراعظم کو پٹرولیم ڈویژن کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ پٹرولیم ڈویژن پروڈکشن انہانسمنٹ پروگرام پر کام کر رہا ہے ۔ پٹرولیم ڈویژن ملک میں مزید قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے کوشاں ہے۔ پٹرولیم ڈویژن منرل سیکٹر ڈویلپمنٹ فریم ورک مرتب کر رہی ہے اور مائننگ سیکٹر میں غیر ملکی سر مایہ کاری کے فروغ کے لیے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 14 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 گھنٹے قبل




