Advertisement
پاکستان

نگران وزیر اطلاعات سے ایرانی سفیر کی ملاقات، تعلقات اور میڈیا کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور ایران گہرے مذہبی ثقافتی اور لسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 6th 2023, 3:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر اطلاعات  سے ایرانی سفیر کی ملاقات، تعلقات اور میڈیا کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے منگل کے روز دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سیاحت اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ 

یہ معاہدہ  اسلام آباد میں نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور ایرانی سفیر رضا امیری موغدام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، میڈیا کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور ایران گہرے مذہبی، ثقافتی اور لسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا کے شعبے میں پاک ایران تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا بھی خواہاں ہے۔

سفیر نے کہا کہ ایرانی برصغیر کے عظیم شاعر علامہ اقبال کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مل کر علامہ اقبال پر فلم بنائے گا۔ 

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement