Advertisement
پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترک بحری افواج کےکمانڈرسے ملاقات

پاکستان اور ترکیہ کا باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 6th 2023, 4:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترک بحری افواج کےکمانڈرسے ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ مذہب، تاریخی رشتوں پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ مختلف امور پر یکساں مؤقف کے حامل ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک بحری افواج کے کمانڈر ارجمند تاتیل اوگلو نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کا باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مذہب، تاریخی رشتوں پر مبنی بہترین تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مختلف امور پر یکساں مؤقف کے حامل ہیں۔ صدر مملکت نے سمندری اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹس میں سے پہلے کی لانچنگ تقریب میں شرکت کیلئے اگست 2021ء میں ترکیہ کے دورے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی مشقوں میں دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کی باقاعدہ شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ قریبی بحری تعاون پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے.

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement