Advertisement

میزبان ٹینس سٹار کوکو گف پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں داخل

حریف لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6 سے شکست دے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 6th 2023, 1:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میزبان ٹینس سٹار کوکو گف پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں داخل

نیویارک: امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورمیگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ کوکوگف اور جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

میزبان 19 سالہ کوکوگف نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو کو شکست دے کرپہلی مرتبہ ٹاپ فور میں جگہ پکی کی جبکہ جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا نے ٹاپ ایٹ میچ میں رومانیہ کی سوراناکرسٹیا کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔بدھ کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورمیگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ کوکوگف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اس سے قبل پری کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی جیلینا اوسٹاپی نے شاندار کارکردگی ک مظاہرہ کرتے ہوئے پائولش ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگاسویٹیک کو اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ میزبان ٹینس سٹار کوکوگف نے 67منٹ کے مقابلے کے بعد جیلینا اوسٹاپینکو کو پچھاڑ دیا۔

میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی سورانا کرسٹیالٹویا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کردیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی کوکوگف سے ہوگا۔\932

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 4 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 6 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 6 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement