ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے


میڈرڈ: اٹلی کے سائیکل سوار فلیپو گانا نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔
اطالوی 27 سالہ سائیکلسٹ فلیپو گانا نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کیا، ان کی ریس میں یہ پہلی سٹیج فتح ہے۔ بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے ریس کے دسویں مرحلے میں دوسری، سلووینیا کے سائیکلسٹ پرائموز روگلک نے تیسری ،پرتگال کے سائیکل سوار جوائوالمیڈا نی نے چوتھی جبکہ روسی سائیکل سوار الیگزینڈر ولاسوف نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ ویلاڈولڈ سے ویلاڈولڈ تک 25.8کلو میٹر پر محیط تھا جو انفرادی ٹائم ٹرائل پر مشتمل تھا،جس کواطالوی 27 سالہ سائیکلسٹ فلیپو گانا نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ فلیپوگانا نے دسویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 27 منٹ اور 39سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے ریس کے دسویں مرحلے میں دوسری ، سلووینیا کے سائیکلسٹ پرائموز روگلک نے تیسری ،پرتگال کے سائیکل سوار جوائوالمیڈا نی نے چوتھی جبکہ روسی سائیکل سوار الیگزینڈر ولاسوف نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔امریکی سائیکلسٹ سیپ کس کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3153.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔\932

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل








