دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم، بامقصد تعمیری مکالمے اعتماد کو مستحکم بنائیں گے


تہران: سعودی عرب کے نئے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی اپنے فرائض منصبی سنبھالنے کے لیے ایران پہنچ گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے ایران پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں پر دیکھنے کی خواہش مند ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام ، ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے معاون اقتصادی وسائل کے مالک ہیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کی اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وژن 2030 ہر طرح کے تعاون پر عمل درآمد کا روڈ میپ ہے جس کی بنیاد پر دونوں ممالک واضح حکمت عملی کے تحت تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم، بامقصد تعمیری مکالمے اعتماد کو مستحکم بنائیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 15 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل







.webp&w=3840&q=75)

