Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف تکلیف دینے کےلئے اٹک جیل میں رکھا گیا ہے،وکیل

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا معطلی کے بعد اٹک جیل میں رکھنے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے تو آگاہ کیا جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 6th 2023, 9:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف تکلیف دینے کےلئے اٹک جیل میں رکھا گیا ہے،وکیل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات اور اٹک جیل سے منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اٹک جیل میں بی کلاس ہی نہیں ہے، یہ صرف تکلیف دینے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ہمارا حق ہے ہمیں اڈیالہ جیل منتقل کرکے بی کلاس فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکام کہتے ہیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اٹک جیل میں رکھا گیا ہے، اڈیالہ جیل زیادہ محفوظ ہے یا اٹک جیل، یہ سب کو معلوم ہے۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو رات کو نیند نہیں آتی، انہیں جہاں رکھا گیا وہاں چھت نہیں، اوپر سے پانی گرتا ہے اور مکھیاں بھی ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل میں سکیورٹی انتظامات بہتر ہیں اور بی کلاس بھی موجود ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی انڈر ٹرائل ملزم ہیں کیا دوران ٹرائل جیل تبدیل ہو سکتی ہے

شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ملزم کی حیثیت سے جیل میں نہیں ہیں، ان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہو چکی ہے۔ بشریٰ بی بی جیل میں ملنے گئیں تو ان پر بھی مقدمہ بنانے کی کوشش کی گئی، الزام لگایا گیا کہ بشریٰ بی بی نے جیل اہلکار کو 20 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ انڈر ٹرائل ملزمان کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے،معزرت کے ساتھ پاکستان میں ماڈل جیل کوئی بھی نہیں ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سزا معطل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کا کوئی فیصلہ ہوا، اگر اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے تو آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 8 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 6 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement