عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی


اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جمعرات کو توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدوں سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جس دوران وہ اپنے وکلا کے ہمراہ جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئیں۔
کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایئرپورٹ (ایف آئی اے) نے بشریٰ بی بی کی آڈیو فرانزک کے لیے بھیج دی ہے اور تحقیقات کے لیے بشریٰ بی بی کی گرفتاری ضروری ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے تین گھنٹے تک جرح کی گئی۔
جج طاہر عباس نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے، آڈیو کہاں سے آئی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ میں نے عمران خان کی اہلیہ سے آڈیو لیک سے متعلق پوچھا کہ یہ ان کی ہے یا نہیں۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا اور لیک ہونے والی آڈیو ان کی نہیں ہے۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک گھنٹہ قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 43 منٹ قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 38 منٹ قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل



