Advertisement
پاکستان

نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے امریکی سفیر کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات سمیت پاک امریکا کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 8th 2023, 12:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے امریکی سفیر کی ملاقات

نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات ہوئی،ملاقات میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دی ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں جیسے کانوں، معدنیات، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سفیر کی وساطت سےامریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی دعوت دی۔گوہر اعجاز نے سفیر کے ساتھ اقتصادی بحالی کے منصوبے کے لئے حکومتی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی معاشی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکی حکومت کی مسلسل حمایت پر سراہا۔ ٹیکسٹائل، ویل ایڈڈ فوڈ پروڈکٹس، تازہ آم اور کھجور، سویا بین اور بیف سمیت مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے ممکنہ مواقع پر گفتگو ہوئی

Advertisement
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • ایک دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • ایک دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 7 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 11 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 7 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • ایک دن قبل
Advertisement