Advertisement
پاکستان

حکومت نے میڈیا کو جاری اشتہارات کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

جولائی 21 سے جون 22 تک 2 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ 53 ہزار 713 روپے، جولائی 22 سے جون 23 تک اشتہارات کی مد میں 2 ارب 93 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 8th 2023, 1:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے  میڈیا کو جاری اشتہارات کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

وزارت اطلاعات و نشریات نے الیکٹرانک، پرنٹ و ڈیجیٹل میڈیا کو جاری اشتہارات کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزارت اطلاعات نے جولائی 2021 سے جون 2022 تک 2 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ 53 ہزار 713 روپے، جولائی 2022 سے جون 2023 تک اشتہارات کی مد میں 2 ارب 93 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں جبکہ جولائی 2022 سے جون 2023 تک وفاقی وزارتوں اور محکموں نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کو 98 کروڑ 73 لاکھ 18 ہزار 74 روپے کی ادائیگیاں کیں۔

جمعرات کو وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کسان پیکیج، یوتھ پروگرام، بی آئی ایس پی، قومی دنوں اور غیر ملکی دوروں سے متعلق میڈیا مہمات بھی چلائی جاتی ہیں۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے کلاسیفائیڈ اور ان کلاسیفائیڈ (ڈسپلے) کیٹیگریز میں اشتہارات جاری کئے جاتے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ 437 وفاقی محکموں و اداروں کے اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جولائی 2021 سے جون 2022 تک پی ٹی آئی حکومت کے جاری کردہ اشتہارات کی مد میں پی ڈی ایم حکومت کے دور میں 2 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ 53 ہزار 713 روپے کی ادائیگیاں ہوئیں

جبکہ جولائی 2022 سے جون 2023 تک وزارت اطلاعات نے جاری کئے گئے اشتہارات کی مد میں 2 ارب 93 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں۔ اسی طرح جولائی 2022 سے جون 2023 تک پی ڈی ایم حکومت کے دور میں وفاقی وزارتوں اور محکموں نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کو 98 کروڑ 73 لاکھ 18 ہزار 74 روپے اشتہارات کی مد میں ادا کئے۔ بیان میں کہا گیا کہ پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا، آئوٹ ڈور میڈیا کی جانب سے پی ڈی ایم حکومت کے دور میں وزارت اطلاعات کو 2 ارب 74 کروڑ 11 لاکھ 4 ہزار 91 روپے کے بل موصول ہوئے،

یہ بل جولائی 2021 سے جون 2022 تک جاری کردہ اشتہارات کی مد میں موصول ہوئے جبکہ ان بلوں کی مد میں 2 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ 53 ہزار 713 روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ اسی طرح جولائی 2022 سے جون 2023 تک وزارت اطلاعات و نشریات کو اشتہارات کی مد میں 3 ارب 97 کروڑ 25 لاکھ 55 ہزار 654 روپے کے بل موصول ہوئے، ان بلوں کے تحت 2 ارب 93 کروڑ روپے کی ادائیگیاں ہوئیں جبکہ جولائی 2022 سے جون 2023 تک دیگر وفاقی وزارتوں/محکموں اور اداروں کی اشتہاری مہم کے لئے 1 ارب 86 کروڑ 21 لاکھ 46 ہزار 890 روپے کے بل موصول ہوئے اور 98 کروڑ 73 لاکھ 18 ہزار 74 روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ وزارت اطلاعات نے کہا کہ یہ تمام اعداد و شمار پبلک ڈومین میں 

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 9 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • ایک دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • ایک دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 5 گھنٹے قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • ایک دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 5 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
Advertisement