Advertisement

طوفانی بارشیں، چین کے ’ٹیکنالوجی شہر‘ شینزن میں 71 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شام پانچ بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک شینزن میں اوسطا 202 ملی میٹر یا 8 انچ بارش ریکارڈ کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 8th 2023, 4:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طوفانی بارشیں، چین کے ’ٹیکنالوجی شہر‘ شینزن میں 71 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بیجنگ: چین کے کے ٹیکنالوجی کا گڑھ سمجھے جانے والے جنوبی شہر شینزن میں بارش کا   71 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں سیلابی صورتحال کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ 1952 سے لے کر اب تک کے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق یہ اس علاقے میں ہونے والی سب سے تباہ کن بارش ہے۔ جمعرات کی شام پانچ بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک شینزن میں اوسطا 202 ملی میٹر یا 8 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کم از کم مجموعی بارش کا پانی 469 ملی میٹر یا 18 انچ تک جمع ہوا۔سمندری طوفان کے باعث ہانگ کانگ اور شینزن میں شہری انتظامیہ نے کاروبار اور دفاتر بند کرنے سمیت کئی انتظامات کیے تھے۔حکام نے سمندری طوفان کی آمد سے ایک ہفتے قبل ہی مقامی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی اور اُن کو گھروں میں حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

شینزن شہر کی آبادی ایک کروڑ 77 لاکھ ہے جہاں محکمہ ہنگامی امداد نے اعلان کیا تھا کہ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔حکام نے طوفان کے لیے پہلے ہی شدت والے ٹائیفون کی وارننگ جاری کر دی تھی جس کے بارے میں چینی سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ یہ’ہولائی سے ہانگ کانگ تک پھیلے ہوئے ساحلی علاقوں میں‘ لینڈ فال کرے گا۔ہانگ کانگ میں موسمیاتی رصد گاہ نے خبردار کیا تھا کہ ساؤلا علاقے کے جنوب میں 100 کلومیٹر کے اندر تک آ سکتا ہے جس سے وکٹوریہ ہاربر کے گرد طوفانی لہر اٹھ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ شہر میں سنگین سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

Advertisement
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 11 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 14 گھنٹے قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 15 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 16 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 دن قبل
Advertisement