افغان دہشت گرد گروہوں کے زیر استعمال جدید اسلحے پر تشویش ہے،ترجمان دفتر خارجہ
پاک افغان بارڈر پر حالیہ واقعہ سے متعلق عبوری افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے،ممتاز زہرہ بلوچ


دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر حالیہ واقعہ سے متعلق عبوری افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12 سے 15 ستمبر کو لندن میں کامن ویلتھ یوتھ وزارتی کانفرنس کی صدارت کریں گے اور کامن ویلتھ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے جی 20 ممالک کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے جی 20 ممالک کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے ۔ خطے میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
?LIVE: Spokesperson's Weekly Press Briefing 08-09-23 at Ministry of Foreign Affairs, Islamabad https://t.co/dmpHqVLC1Z
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) September 8, 2023
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر حالیہ واقعے سے متعلق عبوری افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ افغانستان میں چھوڑا جانے والا اسلحہ افغان دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ہم کسی کو بھی مؤرد الزام نہیں ٹھیراتے۔ افغانستان میں چھوڑا جانے والا اسلحہ عالمی توجہ کا متقاضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان اور روس کے اہم تعلقات ہیں۔ پاکستان اور روس کے مابین وفود کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے مابین توانائی کے حوالے سے تعاون جاری ہے۔ نگران وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت اپنے اندرونی سیاسی معاملات کے زیر اثر ہے۔ بھارتی قیادت بھارتی عوام کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کرے۔ بھارتی قیادت پاکستان پر غیر ضروری بیانات کا سلسلہ ختم کرے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 13 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 9 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 11 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 11 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 11 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 12 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 8 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 13 گھنٹے قبل