Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ

صدرِمملکت اپنا دستوری فریضہ نبھائیں اور آئین کی بالادستی یقینی بناتے ہوئے،کور کمیٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 9th 2023, 12:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی  کا صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس میں صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ کے بلا تاخیر اعلان کا مطالبہ کیا گیا

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے فوری تعین کےلیے قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی جبکہ آئین کے تحت اختیار و حاکمیّت جمہور کیلئے خاص ہیں جو اسے اپنے منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے انہیں بروئے کار لاتے ہیں۔

کور کمیٹی کے مطابق پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جس میں اسے آئینی، سیاسی، جمہوری، انتظامی، معاشی اور سماجی سطح پر نہایت پیچیدہ مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے۔اپریل 2022 میں رجیم چینج سازش کے غیرجمہوری اور غیرآئینی اقدام نے ریاستی ڈھانچے اور نظمِ حکومت میں فساد و انتشار کو جنم دیا، رجیم چینج سازش نے قومی سلامتی، مِلّی یکجہتی، قومی تعمیر و ترقی، جمہور کے بنیادی حقوق اور ان کی زندگیوں میں ناقابلِ تصوّر ہیجان و اضطراب پیدا کیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس ہیجان و اضطراب میں شدت آرہی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری 2023 کی تحلیل کی گئیں، پی ڈی ایم حکومت نے دستور کے آرٹیکل (2)224 کی منشاء کے مطابق 90 روز میں انتخابات کے انعقاد سے گریز کیا۔دستور کا آرٹیکل (5)48 قومی اسمبلی کی قبل ازوقت تحلیل کی صورت میں صدرِمملکت کو انتخابات کے انعقاد کیلئے 90 روز کی مدّت کے اندر کسی تاریخ کے تعیّن کا پابند بناتا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق چنانچہ صدرِمملکت اپنا دستوری فریضہ نبھائیں اور آئین کی بالادستی یقینی بناتے ہوئے بلاتاخیر ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، آئین کی بالادستی صدر کے منصب کا کلیدی تقاضا ہے‘۔

Advertisement
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 13 hours ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 17 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 16 hours ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 16 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 days ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 13 hours ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
Advertisement