علاقائی
ہائی وے پر ٹرکوں کے درمیان تصادم میں دو افراد جاں بحق
حادثہ موٹروے ایم 9 پر نوری آباد کے قریب پیش آیا
حیدر آباد: حیدرآباد میں ٹرک اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹروے ایم 9 پر نوری آباد کے قریب پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ ارباز اور 23 سالہ معشوق کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت مہتاب کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک حیدرآباد سے کراچی جا رہا تھا کہ آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔ البتہ. تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پاکستان
وزیراعظم کا معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر باہر بھجوانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے لہذا اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے 2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقع ہوا جس میں 262 پاکستانی جاں بحق ہوئے، انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے لہذا اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، سست روی سے لیے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا ہمارے لییے لمحہ فکریہ ہے۔
شہبازشریف معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے آئی بی ایم ایس نظام کے فوری نفاذ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اس سلسلے میں الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
پاکستان
فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
ھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے
فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فتنہ الخوارج کے لیڈر نور ولی کے ہاتھوں کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر اور مزید تین خوارجی طارق، خاکسار اور عدنان مارے گئے۔
نور ولی کی اقتدار کی ہوس ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جو اختلافات کو قتل و غارت اور خونریزی کے ذریعے حل کر رہا ہے ۔ دھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ کی قیادت کے حصول کے لیے تنازع اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی ہے۔
افغان سرزمین ان کی بدامنی کا میدان جنگ بنی ہوئی ہے، جو خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ تحریک خوارج پاکستان ٹی ٹی پی جو دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اس کا اصل میں دین کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ مجرموں کا ایک ٹولہ ہے جو صرف اقتدار اور طاقت کے لیے سرگرم ہے۔
کھیل
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ایشون نے 106 ٹیسٹ ، 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی
بھارت کے اسٹار اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، انہوں نے 106 ٹیسٹ ، 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔
روی چندر ایشون نے 106 ٹیسٹ میچوں میں 537 جبکہ ایک روزہ میچوں میں 156 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ایشون کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ہم نے کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب
-
تجارت 2 دن پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی