جی این این سوشل

تجارت

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

21 قیرط والے ایک گرام سونے کے نرخ 202.13 ریال تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.03 ریال رہی جبکہ 22 قیراط 212.69 اور18 قیراط 174.02 ریال فی گرام فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیرط والے ایک گرام سونے کے نرخ 202.13 ریال تھے

جبکہ جمعہ کی صبح اضافے کے بعد ایک گرام 203.02 ریال ہو گیا۔ گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام والی گنی کے نرخ 1949.04 ریال جبکہ 10 گرام والے سونے کا بسکٹ 2385.25 ریال اور20 گرام کی قیمت 4738.02 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 652 ریال رہی جبکہ 100 گرام والے سبیکہ کے نرخ 23 ہزار 481 ریال رہے۔

تجارت

رواں سال کی گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ جاری

پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس +0.8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رواں سال کی گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ جاری

گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ دسمبر 2024 جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس +0.8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا۔ رپورٹ میں مندرجہ ذیل پوائنٹس ملکی معیشت پر مثبت اثرات ظاہر کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ معیشت کو ”مضبوط“ سمجھنے والے لوگوں کی تعداد سال کے دوران 4 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اہم اشیاء جیسے کہ گاڑیاں اور مکانات خریدنے میں سہولت گزشتہ سہ ماہیوں کے مقابلے میں چار گنا بڑھ گئی ہے۔مہنگائی کے خدشات تین سالوں میں اپنے سب سے کم سطح پر پہنچ گئے ہیں جو معیشت کی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔ روزگار کی حفاظت کے بارے میں کانفیڈنس انڈیکس 3 فیصد بڑھا، جس سے روزگار کے حوالے سے مثبت نقطہ نظر ظاہر ہوتا ہے۔

بچت کی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا اور 15 فیصد افراد اپنی مستقبل کی مالی صلاحیت پر پُرامید ہیں۔ روزمرہ خریداریوں میں راحت محسوس کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصڈ ہو گئی، جو مالی استحکام میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ کنزیومر کانفیڈنس کے چار سب انڈیکسز میں سے تین میں بہتری دیکھی گئی۔ چیلنجز کے باوجود معیشت کی لچک واضح طور پر دکھائی دیتی ہے اور صارفین کا پر امید رویہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ بحالی کا رجحان علاقائی معیارات کے مطابق ہے، جو معیشت کی استحکام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا CCI پچھلے سالوں سے بہتر رہا ہے، جو بہتر اقتصادی انتظام اور لچک کو ظاہر کرتا ہے۔ پائیدار سامان کی خریداری کی مناسبت میں اہم اضافہ (+13 فیصد) ریکارڈ کیا گیا۔ گھر خریدنے کی شرائط میں 10.7 فیصد کی بہتری آئی، جو طویل المدتی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ گھریلو مالی حالات کے حوالے سے مستقبل کی توقعات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا، جو پر امید نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔

دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ موازنہ کرنے پر، پاکستان بحالی کے راستے پر دکھائی دیتا ہے۔ ایک سال بعد آمدنی کی توقعات میں بہتری آئی ہے، جو مثبت نقطہ نظر میں اضافہ کر رہی ہے۔ مستقبل کے اقتصادی سمت کے بارے میں پر امید افراد کی تعداد 6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ مہنگائی کے انڈیکس میں کھانے اور توانائی کی کیٹیگریز میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ 2023 کے مقابلے میں ذاتی مالی حالات میں نمایاں بحالی دیکھی گئی۔ یہ مثبت رویہ پاکستان کی معیشت کی استحکام اور ترقی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

صارفین کے اعتماد میں مستقل بحالی معیشتی میکرو انتظام اور عوامی امیدوں کی عکاسی کرتی ہے، حالانکہ ملک میں جاری چیلنجز ہیں۔ بچت، روزگار کی حفاظت، اور خریداری کی طاقت کے بارے میں بہتر نقطہ نظر پاکستانی صارفین کے درمیان بڑھتی ہوئی لچک کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی اشارے استحکام سے پائیدار ترقی کی طرف بتدریج منتقلی کو ظاہر کرتے ہیں، جو گھریلو اور کاروباری سطح پر واضح فوائد فراہم کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر باہر بھجوانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے لہذا اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا  معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر باہر بھجوانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے 2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقع ہوا جس میں 262 پاکستانی جاں بحق ہوئے، انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے لہذا اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،  سست روی سے لیے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا ہمارے لییے لمحہ فکریہ ہے۔

شہبازشریف معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے آئی بی ایم ایس نظام کے فوری نفاذ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اس سلسلے میں الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لانس نائیک محفوظ شہیدکا 53 واں یوم شہادت ، وزیر اعظم سمیت مسلح افواج کا خراج عقیدت

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لانس نائیک محفوظ شہیدکا 53 واں یوم شہادت ، وزیر اعظم سمیت مسلح افواج کا خراج عقیدت

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پوری بھارتی پلاٹون کو ایک ساتھ مٹانے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا آج پوری عقیدت اور احترام سے یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، لانس نائیک محمد محفوظ شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید دشمن کو پسپا کرتے رہے، شہید نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب وطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کے لیے مشعل راہ ہے، قوم کو شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے شہید لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1971کی جنگ کےدوران لانس نائیک محمدمحفوظ شہیدنےبہادری کامظاہرہ کیا، شہیدکی قربانی پاکستان کی مسلح افواج کے ناقابل تسخیر جذبے کی مظہر ہے، شہیدکادشمن پرحملہ غیرمعمولی بہادری اور قوم کے لیے ثابت قدمی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی لازوال میراث کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہید کی میراث انفرادی کامیابیوں سے بالاتر اور اجتماعی بہادری کو روشن کرتی ہے، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ایسی قربانیاں ہمت اورمادروطن کے لیے اٹل عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll