جی این این سوشل

پاکستان

پیپلز پارٹی 90 روز میں انتخابات کرانے کے فیصلے پر ڈٹ گئی

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ آئینی دائرہ اخیتار میں رہ کر 90روزمیں الیکشن کی تاریخ اور اس کا شیڈول جاری کر ے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی 90  روز میں انتخابات  کرانے کے فیصلے پر ڈٹ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق سینیٹر رضا ربا نی نے بھی الیکشن 90 روز میں کروانے کے فیصلے کو دہرا دیا سابق سینیٹر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں بس اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے کہ کب الیکشن کرا رہے ہیں ۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ آئینی دائرہ اخیتار میں رہ کر الیکشن کی تاریخ اور اس کا شیڈول جاری کر ے کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہے ۔

اداروں کو آئینی طور پر اہنے اختیار میں رہنا چاہیے اپنے اختیا رات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

اگر حلقہ بندیوں کا عمل اس میں تاخیر کا کام کر رہا ہے تو اس عمل میں تیزی لائی جائے ، پیپلز پارٹی الیکشن 90روز میں کروانے کے فیصلے کو دہراتی رہے گی ۔

  

پاکستان

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

ھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فتنہ الخوارج  کے لیڈر نور ولی  کے ہاتھوں کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر اور مزید تین خوارجی طارق، خاکسار اور عدنان مارے گئے۔

نور ولی کی اقتدار کی ہوس ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جو اختلافات کو قتل و غارت اور خونریزی کے ذریعے حل کر رہا ہے ۔  دھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ فتنہ الخوارج  ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ کی قیادت کے حصول کے لیے تنازع اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی ہے۔

افغان سرزمین ان کی بدامنی کا میدان جنگ بنی ہوئی ہے، جو خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ تحریک خوارج پاکستان ٹی ٹی پی جو دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اس کا اصل میں دین کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ مجرموں کا ایک ٹولہ ہے جو صرف اقتدار اور طاقت کے لیے سرگرم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لانس نائیک محفوظ شہیدکا 53 واں یوم شہادت ، وزیر اعظم سمیت مسلح افواج کا خراج عقیدت

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لانس نائیک محفوظ شہیدکا 53 واں یوم شہادت ، وزیر اعظم سمیت مسلح افواج کا خراج عقیدت

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پوری بھارتی پلاٹون کو ایک ساتھ مٹانے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا آج پوری عقیدت اور احترام سے یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، لانس نائیک محمد محفوظ شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید دشمن کو پسپا کرتے رہے، شہید نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب وطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کے لیے مشعل راہ ہے، قوم کو شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے شہید لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1971کی جنگ کےدوران لانس نائیک محمدمحفوظ شہیدنےبہادری کامظاہرہ کیا، شہیدکی قربانی پاکستان کی مسلح افواج کے ناقابل تسخیر جذبے کی مظہر ہے، شہیدکادشمن پرحملہ غیرمعمولی بہادری اور قوم کے لیے ثابت قدمی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی لازوال میراث کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہید کی میراث انفرادی کامیابیوں سے بالاتر اور اجتماعی بہادری کو روشن کرتی ہے، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ایسی قربانیاں ہمت اورمادروطن کے لیے اٹل عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی

نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے اور  ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی

حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئیں۔

ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق فائلرز پر 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی ، نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے اور  ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے۔

ترمیم میں یہ بھی بتایا گیا کہ نان فائلرز کو موٹر سائکل رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی ، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، جبکہ غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے۔

اسی طرح حکومت غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی ، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا انکے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں گے ، پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

مجوزہ ترمیم میں یہ بھی لکھا گیا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اکاؤنٹس انفریز کرنے کیلئے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی، فائلر کے والدین اور اولاد پچیس سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll