سابق صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے بیان کی ہی نفی کردی


تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ہی پیپلز پارٹی نے انتخابات کے معاملے میں اپنے پیش کیے گئے مؤقف سے اگر مگر سے کام لینا شروع کر دیا ، سابق صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے بیان کی ہی نفی کردی۔
سابق صدر آصف زرداری نے انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے ، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا بھی پابند ہے۔
پیپلز پارٹی کا 90 دن میں انتخابات کے مطالبے سے یوٹرن؟#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/nH4WwO3w5g
— GNN (@gnnhdofficial) September 9, 2023
آصف زرداری نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے ہمیں اس ملک کی معاشی حالت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے بجائے کہ حکومت دیگر کاموں میں الجھی رہے معیشت کو بہتر بنانا ضروری ہے ۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہم پورے اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو مکمل کرکے ملک کوترقی کی راہ پر ڈالےگی ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا تھا کہ عام انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئیں اور اس کیلیے الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کرے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 20 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago


